جھوٹا سچا
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - جس میں سچ جھوٹ دونوں کی آمیزش ہو مگر غالب عنصر جھوٹ کا ہو، جھوٹا، جھوٹ موٹ کا۔ مزا وہ بھی دے جائیں گے حشر کے دن کبھی جھوٹے سچے جو پیماں کئے ہیں ( ١٩٣٢ء، ریاض رضوان، ١٩٤ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'جھوٹا' کے ساتھ سنسکرت سے ہی صفت 'سچا' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے ١٨٣٦ء میں "ریاض البحر" کے حوالے سے مستعمل ملتا ہے۔